• news

پیپلز پارٹی کا شیخ رشید کےخلاف احتجاجی مظاہرہ، پتلا نذر آتش 


لاہور (نامہ نگار) پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ سیاست میں گند اور گالی کا کریڈٹ عمران اور شیخ رشید کو جاتا ہے۔ شیخ رشید نے ہر دور میں اپنا سیاسی باپ تبدیل کیا ہے۔ یہ گالی اور گند کل عمران کو بھی بھگتنا پڑے گی کیونکہ شیخ رشید ادھار نہیں رکھتا۔ وہ گزشتہ روز پیپلز پارٹی لاہور کے زیر اہتمام قذافی سٹیڈم کے باہر بھرپور احتجاجی مظاہرے سے خطاب کر رہے تھے جو لاہور کے صدر چودھری اسلم گل کی قیادت میں کیا گیا، مظاہرے میں ثمینہ گھرکی، جمیل منج، نعیم دستگیر، سمیت دیگر کارکنوں کی کثیر تعداد شریک تھی۔ جو پارٹی قیادت کے خلاف ہرزہ سرائی پر شیخ رشید کے خلاف نعرے بازی کر رہے تھے، اس موقع پر جیالوں نے شیخ رشید کا پتلا بھی نذرآتش کیا اور اس پر جوتا باری کی۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے حسن مرتضی نے کہا کہ پاکستانی سیاست میں عدم برداشت اور گند کے ذمہ دار سنبھل جائیں، پیپلز پارٹی کا کلچر گالیاں دینا نہیں ہے۔ شیخ صاحب انسان بنیں ورنہ زبان ہم بھی رکھتے ہیں۔
حسن مرتضی

ای پیپر-دی نیشن