سپیکر قومی اسمبلی سے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی کی ملاقات
اسلام آباد(نا مہ نگار)سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے پارلیمنٹ میں ملاقات کی۔ملاقات میں دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیااسپیکر نے کہا سعودی عرب اور پاکستان کے مابین خوشگوار برادرانہ تعلقات موجود ہیں جو وقت کےساتھ مضبوط سے مضبوط تر ہو رہے ہیں۔ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات مشترکہ مذہب، ثقافت، تاریخ اور باہمی اعتماد و احترام کے رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں۔ ونوں ممالک ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کے کھڑے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے پر عزم ہے اور سعودی عرب کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔
پرویز اشرف