بھارت پہلے ہی فسطائیت کی جانب بڑھ چکا ہے :راہول گاندھی
`
نئی دہلی (اے پی پی)بھارت میں کانگریس پارٹی کے سابق صدر راہول گاندھی نے کہا ہے کہ ہندوستان پہلے ہی فسطائیت کی جانب بڑھ چکا ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ایک اطالوی اخبار ''کوریری ڈیلا سیرا ''کو غیر معمولی انٹرویو میںراہل گاندھی نے کہاکہ بھارت میں پہلے ہی فسطائیت موجود ہے اور جمہوری نظام تباہ ہورہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ بھارت میں پارلیمنٹ اپنا کام نہیں کر رہی ہے ۔ انہوںنے مزید کہاکہ انہیں گزشتہ دو سال سے بات کرنے کی اجازت نہیں ہے ۔راہول گاندھی نے کہاکہ جیسے ہی وہ بولتے ہیں توانکی آواز بند کر دی جاتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ بھارت میں اختیارات کا توازن ختم ہو چکا ہے۔، عدلیہ اور میڈیا آزاد نہیں ہے۔راہل گاندھی نے کہاکہ یقینا وزیر اعظم نریندر مودی کو شکست دی جاسکتی ہے بشرطیکہ آپ ایک وژن کی مخالفت کریں اور امن اور اتحاد کو فسطائیت کے متبادل کے طورپر پریش کریں ۔راہول گاندھی نے کہاکہ اگر ہندوستان کے دو نظریے انتخابات میں ایک دوسرے کا مقابلہ کرتے ہیں، تو ہم ضرور غالب ہو جائیں گے۔