• news

2023 پولیو کے خاتمے کے لیے اہم سال ہے، عبدالقادر پٹیل


اسلام آباد(خبرنگار)وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہاہے کہ 2023 پولیو کے خاتمے کے لیے ایک اہم سال ہے،39 اضلاع میں 60 لاکھ سے زائد بچوں کو انسداد پولیوقطرے پلائے گئے وزارت صحت سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک کے مختلف حصوں میں پانچ سال سے کم عمر کے 60 لاکھ سے زیادہ بچوں کو پولیو وائرس سے بچا کی مہم اختتام پذیر ہوگئی انہوں نے کہاکہ لاہور، فیصل آباد اور جنوبی خیبرپختونخوا کے سات اضلاع بنوں، ڈی آئی خان، ٹانک، شمالی وزیرستان، بالائی جنوبی وزیرستان، زیریں جنوبی وزیرستان اور لکی مروت میں مہم مجموعی طور پر ہوئی، جبکہ افغانستان سے ملحقہ 30 دیگر اضلاع کے مخصوص یونین کونسلز بشمول افغان پناہ گزین کیمپوں اور ایسے علاقوں میں جہاں آبادی کی کثرت سے نقل و حرکت ہوتی ہے، وہاں مطلوبہ ویکسینیشن کا ہدف حاصل کیا گیا ہے۔  وزیر صحت نے مزید کہا کہ یہ پاکستان میں پولیو کے خاتمے کے لیے ایک اہم سال ہے کیونکہ ملک کو 2023 میں پولیو وائرس کی منتقلی کو روکنے کے لیے اپنے عالمی عزم کو پورا کرنے کی ضرورت ہے۔ فروری کی پولیومہم میں تقریبا 6.3 ملین بچوں کو حفاظتی ویکسین دی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن