• news

تعلیمی بورڈ لاہور کے ملازمین کا امتحانی سنٹر میںمختلف دفاتر کیلئے خالی کرنے کے حکم پر دھرنے کا فیصلہ


لاہور(سپیشل رپورٹر) تعلیمی بورڈ لاہور کے ملازمین نے امتحانی سنٹر49لارنس روڈ پرہائر ایجو کیشن ڈیپارٹمنٹ کے مختلف دفاتر قائم کرنے کیلئے اسے خالی کرنے کے حکم پر احتجاج اور دھرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجو کیشن لاہور کی ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن نے اس حوالے سے ہنگامی اجلاس طلب کیا جس میں صدر عارف محمود گجر اور جنرل سیکرٹری شبیر گجر نے کہا کہ امتحانی سنٹر 49لارنس روڈ تعلیمی بورڈ لاہور نے اپنے وسائل سے بنایا ہے یہاں کسی کو قبضہ نہیں کرنے دیں گے۔ وہ سیکرٹری ہائر ایجو کیشن ڈیپارٹمنٹ کے اسے خالی کر نے کے زبانی احکامات کی مذمت کرتے ہیں اور اس حوالے سے بورڈ حکام کیساتھ زبردستی کی گئی تو بورڈ ملازمین احتجاج اور دھرنا دیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن