بندہ اللہ کے خوف سے گناہ چھوڑ دیے تو بہت فائدہ ہوگا :علامہ الیاس عطارقادری
لاہور ( خصوصی نامہ نگار)امیر اہل سنت حضرت علامہ محمد الیاس عطارقادری نے کہا کہ جو شخص کسی گناہ کے کرنے پر قادر ہو اور وہ اللہ پاک کے خوف سے گناہ نہ کرے تو اللہ اسے دنیا میں ہی جلد ایسا بہترین بدلہ عطا فرماتا ہے جو اس گناہ کے کام سے بہتر ہوتا ہے۔ بندہ اللہ کے خوف سے گناہ چھوڑ دیں تو بہت فائدہ ہوگا۔لوگ بندوں کے خوف سے گناہ چھوڑتے ہیں کہ کوئی دیکھ رہا ہو تو اس کے سامنے سنبھل کر رہے گا۔