سروسز ہسپتال کی تزئین و آرائش کی منظوری کے بعد رینوویشن کا کام جاری
لاہور (نیوز رپورٹر) سروسز ہستال سرجیکل ایمرجنسی کی تزئین و آرائش کی منظوری کے بعد رینوویشن کا کام جاری کر دیا گیا۔سرجیکل ایمرجنسی کا عملہ اور اْپریشن تھیٹر پْرانی ای این ٹی کی عمارت کی گرونڈفلور پر عارضی طور پر منتقل اور فعال کر دیا گیا۔پرنسپل سروسز انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل اور ایم ایس سروسز ہسپتال ڈاکٹر مختار احمد کا ورکس ڈیپارٹمنٹ کے افسران کے ہمراہ سرجیکل ایمرجنسی کا دورہ کیا۔پرنسپل سمز پروفیسر فاروق افضل نے تزئین و آرائش کے کاموں کو 2 ماہ میں مکمل کرنے کے احکامات دئیے۔