• news

پشاور زلمی کے کھلاڑیوں کی کراچی میں کینسر کے مریض بچوں سے ملاقات


لاہور(سپورٹس رپورٹر)پشاور زلمی کے کھلاڑیوں نے کراچی میں کینسر کے مریض بچوں سے ملاقات کی۔  بچوں کیساتھ تصاویر بنوائیں اور آٹو گراف بھی دیئے۔پشاور زلمی کے کھلاڑیوں نے بچوں کو دستخط شدہ کیپس دیں جبکہ کپتان بابر اعظم نے ہسپتال انتظامیہ کو اپنی دستخط شدہ شرٹ دی۔بابراعظم نے کہا کہ ننھے سپر ہیروز سے مل کر اچھا لگا، ان بچوں کو مدد اور حوصلے کی ضرورت ہے۔

ای پیپر-دی نیشن