• news

انٹر بنک، ڈالر 97 پیسے سستا  سونا 500 روپے تولہ مہنگا  


(نیٹ نیوز)  ملک میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ  جاری رہا۔ گزشتہ روز انٹر بنک تبادلہ مارکیٹ میں روپے کے  مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔ انٹر بینک میں کاروبار کے  اختتام پر ڈالر 97 پیسے سستا ہوکر 260 روپے 93 پیسے کا ہوگیا ہے۔ سونے کی فی تولہ قیمت میں گزشتہ روز 500 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولہ سونے کا بھاؤ 500 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 96 ہزار 100 روپے ہوگیا ہے۔ 10 گرام سونا 429 روپے مہنگا ہوکر ایک لاکھ 68 ہزار 124 روپے کا ہوگیا ہے جبکہ عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 14 ڈالر کم ہو کر 1826 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن