• news

بھٹو سے برطانیہ کے ڈپٹی پولیٹیکل قونصلر ایون ہیرس کی ملاقات  


اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)بی بی آصفہ بھٹو زرداری سے برطانیہ کے ڈپٹی پولیٹیکل قونصلر ایون ہیرس نے ملاقات کی ،ملاقات کے دوران بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے تعلیم اور صحت کے شعبوں بشمول حالیہ سیلاب کے بعد ازسرِنو بحالی کے اقدامات میں حکومتِ سندھ کے لیے برطانوی تعاون پر تبادلہ خیال کیا ایون ہیرس کو حکومتِ سندھ کی جانب سے سیلاب کے بعد اٹھائے گئے اقدامات پر بریفنگ دی گئی ایون ہیرس کو سیلاب متاثرین کے گھروں کی تعمیر کے منصوبے سندھ پیپلز ہاؤسنگ کے متعلق بھی بریفنگ دی گئی ،سندھ پیپلز ہاؤسنگ منصوبے کے تحت 20 لاکھ بے گھر خاندانوں کو سائبان فراہم کرنا ہے ،یو این ڈی پی اور حکومت سندھ کے مشترکہ منصوبے کے تحت کانفرنس میں سیلاب متاثرین کے گھروں کی تعمیر نو کے لیے براہ راست نقد رقم کی منتقلی کا پائلٹ پروگرام بھی شروع کیا جا چکا  ،ملاقات کے دوران پی پی پی چیئرمین و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے فعال و متحرک کردار کو سراہا گیا ،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی خدمات نے تباہ کن بارشوں و سیلاب کے دوران خواہ اس کے بعد عالمی حمایت کو متحرک کیاان کاوشوں کا نتیجہ گزشتہ ماہ جنیوا میں ہونے والی بین الاقوامی ڈونر کانفرنس کی شکل ہوا، جہاں سیلاب کے بعد ازسرِنو بحالی منصوبوں کے لیے 10 بلین ڈالر دینے کا وعدہ کیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن