• news

پنجاب میں نئے بلدیاتی نظام کا قانون معطل ، لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013بحال 


لاہور ( این این آئی) پنجاب کے نئے بلدیاتی نظام کا قانون معطل ہونے کے بعد بلدیاتی ایکٹ 2013ء بحال ہوگیا۔ گورنر پنجاب کی منظوری سے سیکرٹری بلدیات احمد رضا سرور نے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  جس کے مطابق نیا بلدیاتی نظام ایکٹ نئے بلدیاتی نمائندوں کے چنائو تک معطل رہے گا۔ نیا بلدیاتی نظام کا قانون معطل ہونے کے بعد راولپنڈی کا میٹروپولیٹن کا درجہ ختم ہو کر دوبارہ میونسپل کارپوریشن میں تبدیل ہوگیا۔ مذکورہ اقدام کے بعد 11میٹروپولیٹن کارپوریشن، 40ضلع کونسل بھی ختم ہوگئے۔ علاوہ ازیں گورنر پنجاب نے بلدیاتی ایکٹ 2013ء بحال کردیا جس کے بعد اپریل میں ہونے والے بلدیاتی الیکشن خطرے میں پڑگئے۔ ڈسٹرکٹ کی بجائے میونسپل کمیٹیاں بحال کر دیں اور اسسٹنٹ کمشنرز تحصیلوں کے ایڈمنسٹریٹرز جبکہ لاہور سمیت بڑے شہروں میں ڈپٹی کمشنرز ایڈمنسٹریٹر ہوں گے۔

ای پیپر-دی نیشن