• news

حافظ آباد: ڈی پی او آفس میں ن لیگی‘ پی ٹی آئی گروپوں میں جھڑپ‘ 34 گرفتار


حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت) ڈی پی او آفس میں ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر کے دفتر کے باہر ن لیگ اور پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے دوگروپوں میں گھونسے، ٹھڈے اور مکے چل گئے۔ دونوں گروپوں کے درجنوں افراد کو حراست میں لیکر تھانوں میں بند کر دیا گیا۔ ن لیگ کے نوکر حسین ڈوگر اور پی ٹی آئی کے ملک غلام حسین شارو کو تفتیش کے لئے ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر/ ایکٹنگ ایس پی انویسٹی گیشن شاہد نواز وڑائچ نے بلارکھا تھا جہاں انکوائری سے قبل ہی دونوں گروپوں میں گالی گلوچ کے بعد گھونسے، ٹھڈے اور مکے چل گئے اور ڈی پی او آفس کا لان میدان جنگ بن گیا۔ دونوں گروپوں سے تعلق رکھنے والے افراد کافی دیر تک ایک دوسرے پر حملہ آور ہوتے رہے اور پولیس کے لئے ان پر قابو پانا محال ہوگیا۔ بعدازاں پولیس نے پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے  ملک غلام حسین شارو سمیت 21  افراد کو حراست میں لیکر تھانہ صدر کی حوالات میں بند کردیا گیا۔ جبکہ ن لیگ کے نوکر حسین ڈوگر وغیرہ 13افراد کو حراست میں لیکر تھانہ سٹی کی حوالات میں بند کر دیا۔ 

ای پیپر-دی نیشن