صدر الیکشن کمشن کی مشاورت سے انتخابات کی تاریخ دے سکتے ہیں: گورنر
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ الیکشن ایکٹ 2017 ء میں گورنر کا ذکر نہیں‘ صدر مملکت الیکشن کمشن کی مشاورت سے انتخابات کی تاریخ دے سکتے ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ بحران صرف ایک پارٹی کی وجہ سے ہے کوئی بھی جمہوریت پسند منتخب اسمبلی کی تحلیل نہیں چاہتا، اس لئے سمری پر دستخط نہیں کئے تھے ایک پارٹی فیصلہ کر چکی ہے کہ ہم نے بحرانوں کو دستک دینا ہے۔ شاید ایک پارٹی فیصلہ کر چکی ہے کہ ہم نے بار بار قومی اسمبلی سے استعفے دینا ہے، پھر خود ہی ان سیٹوں پر الیکشن لڑنا ہے۔ ایک مذاق بنانا ملک کو الیکشنوں میں رکھنا ہے۔