شہر بھر میں ڈاکوؤں، چوروں نے متعدد شہریوں کو لوٹ لیا
لاہور (نامہ نگار) ڈاکوؤں اور چوروں نے شہر کے مختلف علاقوں میں متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات، موبائل فون، گاڑیاں، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ ڈاکوؤںنے برکی میں ابوذرکے گھر گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 16لاکھ، زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان ، لٹن روڈ میں پر امیر حسین اور اس کی فیملی سے گن پوائنٹ پر 3لاکھ 19ہزار روپے، زیورات اور موبائل فون، گرین ٹاؤن میں حماد سے 95ہزار روپے، شادمان میں فیصل سے 55ہزار اور موبائل فون، راوی روڈ میں ایاز سے 40ہزار اور موبائل فون، گوالمنڈی میں ذوالفقار سے 32ہزار اور موبائل فون، مانگا منڈی میںگن پوائنٹ پر حیدر سے 13ہزار اور موبائل فون لوٹ لیا۔ چوروں نے ماڈل ٹاؤن میں اکرام کے گھرگھس کر 14 لاکھ، زیورات و دیگر قیمتی سامان، ماڈل ٹاؤن اور ریس کورس سے2کاریں، شاہدرہ ٹاؤن سے رکشہ جبکہ داتا دربار، سرور روڈ، مصطفی ٹاؤن، مغلپورہ، گجر پورہ، شادباغ، شاہدرہ، بادامی باغ، نواں کوٹ، قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ، ہنجروال اور لوئر مال کے علاقوں سے 12موٹر سائیکلیں چوری کر لیں۔