موٹروے پولیس کی ایمانداری، ساڑھے گیارہ سو درہم مالکان تک پہنچا دیئے
لاہور (نامہ نگار) موٹروے پولیس نے ایمانداری کی مثال قائم کرتے ہوئے ذہنی دباؤ کے شکار شہری سے ملنے والے 11 ہزار 5سو یو اے ای درہم ورثاء کے حوالے کر دئیے ہیں۔ ملتان سے لاہور جانے والی بس میں ذہنی دباؤ کا شکار شخص دوران سفر مسافروں کو تنگ کر رہا تھا۔ ہیلپ لائن پر اطلاع ملنے کے بعد موٹروے پولیس نے جڑانوالہ کے قریب بس کو روکا۔ مسافر کو دیکھنے کے بعد اندازہ ہوا اس کو ذہنی مسائل کا سامنا ہے۔ ورثاء سے رابطہ کرنے پر معلوم ہوا کہ وہ بھاری مقدار میں غیر ملکی کرنسی بھی لے کر گھر سے نکلا ہے، جس پر موٹروے پولیس نے رقم اپنے قبضے میں لے لی۔ بعد ازاں ڈی ایس پی یاسر بٹ نے اپنی نگرانی میں ورثاء کے حوالے کر دی ہے۔