• news

 مری کے ترقیاتی پروجیکٹس کی بندش  الیکشن کمشن، حکومت پنجاب اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سے وضاحت طلب


راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس سلطان تنویر نے مری کے کروڑوں روپے کے ترقیاتی پروجیکٹس کی بندش کے خلاف دائر رٹ پیٹشن پر الیکشن کمیشن، حکومت پنجاب اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سے دو دن میں تفصیلی وضاحت طلب کرلی پیٹشنرز ساجد عباسی راجہ سعد وغیرہ کی طرف سیسردار عبدالرازق خان ایڈووکیٹ پیش ہوئے عدالت نے کہا کہ نگران حکومت صرف روزمرہ کے کام کرسکتی ہے جاری پروجیکٹس کو روک نہیں سکتی اگر تعمیراتی کام روکا گیا تو پراجیکٹ تخمینہ بڑھ سکتا ہے جس سے ملک کا نقصان ہوگا عدالت نے مری کے تمام پراجیکٹس کی تفصیل طلب کرلی.

ای پیپر-دی نیشن