• news

فیصل آباد‘ عطائی نے کمسن بچی  کی جان لے لی‘ دوسری کی حالت تشویشناک


فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) نواحی علاقہ میں کمسن بچی عطائیت کی بھینٹ چڑھ گئی، جبکہ دوسری بہن کی حالت بھی تشویشناک ہے۔ تھانہ ڈجکوٹ کے علاقہ 258 ر ب کا رہائشی وسیم اپنی بچیوں کی دوائی لینے عطائی عاشر کے کلینک پر گیا۔ عطائی  عاشر نے دوائی کے ساتھ دونوں بہنوں کو انجکشن لگا دیئے۔ غلط انجکشن لگنے کے نتیجے میں سات سالہ ہانیہ نے تڑپ تڑپ کر موقع پر ہی جان دے دی جبکہ ڈیڑھ سالہ عنائیہ کی حالت بھی تشویشناک ہے۔ عطائی عاشر دکان نما بیٹھک بند کر کے فرار ہو گیا۔ چند یوم قبل بھی اتائی کے غلط انجکشن لگانے سے حاملہ خاتون جاں بحق ہو گئی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن