تحریک لبیک وطراط مستقیم:تاج باغ میں تعلیمی سال کے اختتام پر الوادعی تقریب
لاہور(خصوصی نامہ نگار) تحریک لبیک یا رسول اللہؐ و تحریک صراط مستقیم کے زیر اہتمام تاج باغ میں تعلیمی سال کے اختتام پر الوادعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ علامہ محمد ارشاد احمد حقانی جلالی، علامہ محمد زاہد نعمانی، مفتی محمد طاہر نواز قادری جلالی، مفتی محمد عبد الکریم جلالی اور ڈاکٹر محمد فیاض فرقانی مرکزی شخصیات کے طور پر مدعو تھے۔ تحریک لبیک یا رسول اللہؐکے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے فضلاء کا تعلیم دین کے ساتھ ساتھ اقامت دین کاجذبہ قابل تحسین ہے۔ ہم کسی سرکاری ایڈ کے بغیر اللہ تعالیٰ کے فضل سے مخلصین کے تعاون سے اتنا بڑا نظامِ مدارس چلا رہے ہیں۔ رسول اللہؐ کے مہمانوں کی روحانی اور جسمانی غذا کیلئے ہمارے ساتھ تعاون کرنے والوں کو اللہ جزائے خیر عطا فرمائے۔ تقریب میں ڈاکٹر محمد اظہر اللہ جلالی، مفتی محمد حذیفہ جلالی، مفتی محمد جاوید اقبال اجمیری سیالوی، علامہ محمد مبشر رسول صدیقی، علامہ محمد عظمت جلالی، قاری محمد زاہد جلالی، قاری محمد صفدر عباس جلالی، علامہ مفتی عرفان جلالی، علامہ محمد ذوالفقار علی جلالی و دیگر نے شرکت کی۔