چائلڈ لیبر ایک سماجی برائی جس کیلئے زیرو ٹالرنس ضروری ہے:مقررین
لاہور(لیڈی رپورٹر) چائلڈ لیبر ایک سماجی برائی ہے جس کیلئے زیرو ٹالرنس ضروری ہے، خوراک،کھیل کود اور تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے۔ اسلام بچے کو اچھا نام رکھنے سمیت لاتعداد حقوق عطا کرتا ہے۔ اسلام میں بچے پر تشدد کا کوئی تصور موجود نہیں سوائے نماز10 برس کی عمر میں چھوڑنے پر تادیب کے، قانون سازی کے وقت زمینی حقائق کو مدنظر رکھا جائے۔ چائلڈ لیبر کیخلاف امام مسجد کردار ادا کریں۔ مقررین نے ان خیالات کااظہار گزشتہ روز بچوں کے حقوق کی تنظیم سرچ فار جسٹس کے زیراہتمام پنجاب میں گھریلو بچہ مزدوری کے خاتمے کیلئے منعقدہ صوبائی کانفرنس سے خطاب میں کیا۔