عمران خان کے معاہدوں کا خمیازہ پوری قوم بھگت رہی ہے:بیگم بیلم حسنین
لاہور(لیڈی رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی کی سابق رکن قومی اسمبلی بیگم بیلم حسنین نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم ملکی حالات ٹھیک کرنے کیلئے دن رات ایک کئے ہوئے ہیں عمران خان کے معاہدوں کا خمیازہ پوری قوم بھگت رہی ہے۔ ساڑھے تین سالہ دور میںترتیب دی جانیوالی پالیسیوں کی بدولت آئی ایم ایف کی شرائط بھی کڑی ہوگئی ہیں عمران خان کی نااہلی نے ملک کو 20 سال پیچھے دھکیل دیا ہے مگر پی ڈی ایم میںشامل جماعتیں اپنا اپنا کردارادا کرتے ہوئے ملکی تشخص کو بہتر سے بہتر بنانے کیلئے کام کررہی ہے ۔