• news

انٹرنیشنل سکول آف لاء اینڈ بزنس :بزنس انٹرپرینیوئر ویک ورکشاپ ، آگاہی سیشن 

لاہور(کامرس رپورٹر) انٹرنیشنل سکول آف لاء اینڈ بزنس کے زیر اہتمام طلباء وطالبات کیلئے بزنس انٹرپرینیوئر ویک ورکشاپ اور آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ میں نیو ٹیکنالوجی دور اور سماجی سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈین اینڈ ڈائریکٹر آئی ایس ایل بی پروفیسر ڈاکٹر عابدہ عبدالخالق نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ آئی ایف اے کے سی ای او فرحان مرتضیٰ اور ایم ٹیک سٹوڈیو، ایچ او آئی ڈاکٹر راؤ انیس بھی مہمان خصوصی شریک ہوئے۔ڈین اینڈ ڈائریکٹر آئی ایس ایل بی پروفیسر ڈاکٹر عابدہ عبدالخالق نے طلباء وطالبات کو ان کی پارٹیسیپیشن پر خوب سراہا اور ٹیم آئی ایس ایل بی کی کوششوں پر مبارکباد پیش کی۔ سپیکرز نے آئی ایس ایل بی کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے طلبہ کیلئے بہترین کاوش قرار دیا اور کہا کہ سپیریئر گروپ اور آئی ایس ایل بی اپنے طلباء کو انٹرنیشنل طرز پر تعلیم فراہم کر رہا ہے جس کی ہمارے معاشرے کو اشد ضرورت ہے۔تقریب میں پرنسپل آئی ایس ایل بی ڈاکٹر ارمان نسیم،ایچ او ڈی بزنس انجینئر محمد نبیل مرزا، بزنس لیکچرار اینڈ مارکیٹنگ ایگزیکٹیو، ایڈمن آئی ایس ایل بی مس عمطل، محمد دانش،مس ماہم، اسسٹنٹ ڈائریکٹر صہیب قاضی،محمد عمیر اور محمد عامر سمیت طلباء وطالبات کی بڑی تعداد شریک ہوئی

ای پیپر-دی نیشن