معمولی جھگڑے پر 30سالہ شخص ‘فائرنگ سے طالب علم قتل
لاہور(نامہ نگار) باٹا پور کے علاقے کھیرا پل کے قریب شان مسیح، دانیال مسیح، سکندر، فضل، شہروز مسیح نے لڑائی جھگڑے کے دوران چھریوں کے پے درپے وار کر کے 30سالہ محمد اعظم کو شدید زخمی کر دیااور فرار ہو گئے ہیں۔ اعظم کو تشویشناک حالت میں ہسپتال لے جایا گیا،مگر وہ دم توڑ گیا ہے۔ پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دی ہے۔ مقتول کے والد ایوب کی مدعیت میں نامزد ملزمان شان مسیح، دانیال مسیح، سکندر، فضل، شہروز مسیح کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دیدی ہے۔کوٹلکھپت کے علاقے بوستان کالونی قینچی امر سدھو میں نامعلوم افرد نے فائرنگ کر کے فرسٹ ایئر کے 20 سالہ طالبعلم ارسلان کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے ہیں۔پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیاہے۔