• news

پنجاب کی جیلوں میں مقید 2458 نے تعلیم القرآن کا کورس مکمل کرلیا


لاہور(خبرنگار)آئی جی جیل خانہ جات پنجاب ملک مبشر احمد خاں کی خصوصی کاوشوں سے پنجاب کی جیلوں میں مقید اسیران دنیاوی تعلیم کیساتھ ساتھ دینی تعلیم کے حصول کی جانب بھی گامزن ہیں۔گزشتہ سال پنجاب کی جیلوں میں مقید 2458 نے تعلیم القرآن کا کورس کیا ، 556 اسیران نے ناظرہ قرآن پاک مکمل کیا ، 100 اسیران نے ترجمہ قرآن پاک مکمل کیا اور 10 اسیران نے قرآن پاک حفظ کیا ہے۔سنٹرل جیل لاہور سے 350 اسیران جبکہ ڈسٹرکٹ جیل لاہور سے 52 اسیران نے تعلیم القرآن کا کورس کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن