عمران خان سے قومی اداروں کی توہین کا لائسنس واپس لیا جائے:محمود اختر گورایہ
فیروزوالہ( نامہ نگار ):پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلعی تنظیم کے رہنما اورپی پی 138 کے صدر محمود اختر گورایہ نے کہا ہے کہ عمران خان اور ان کی جماعت سے قومی اداروں کی توہین کا لائسنس واپس لیا جائے۔عمران خان کی تلاشی لی جائے غبن کے گئے اربوں برآمد ہوں گے۔ اس شخص نے لوگوں کی زکوۃ کے پیسے سے سرمایہ کاری کر کے اپنی جیبیں بھری ہیں۔ ان کا کڑا احتساب ناگزیر ہے۔