سمندری: کھاد ڈیلر نے آل پاکستان فرٹیلائرز ڈیلرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال کال کی حمایت ، کھاد کی فروخت بند
سمندری(نامہ نگار) آل پاکستان فرٹیلائرز ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے دی جانے والی ہڑتال کی کال کی حمایت کر دی اور فرٹیلائرز ڈیلرز ایسوسی ایشن سمندری نے کھاد کی فروخت بند کر دی۔ یہ اعلان ایسوسی ایشن کے عہدیدران نے پر یس کلب سمندری میں ایک پریس کانفرنس میں کیا۔ سرپرست ایسوسی ایشن چوہدری نواز بندیشہ نے کہا کہ ہڑتال غیر معینہ مدت کیلئے کی گئی ہے اور کاروباری سرگرمیاں معطل کر دی گئیں ہیں۔