• news

فیصل آباد:ڈپٹی کمشنرعلی عنان قمر کااجلاس،پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی انفرادی کارکردگی کا جائزہ


فیصل آباد(نمائندہ خصوصی) ڈپٹی کمشنرعلی عنان قمر کی زیر صدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کااہم اجلاس منعقد ہوا۔ڈپٹی کمشنر نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی انفرادی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے بعض پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی ناقص کارکردگی پرشدید برہمی کا اظہارکیااور کہا کہ ذمہ داریوں کا ادراک کریں اور صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے مجسٹریٹس مارکیٹوں وبازاروں میں اپنی موجودگی یقینی بنائیں اور ہر دکان،ریڑھی پر نرخ نامے ہر صورت آویزاں کرائے جائیں۔انہوں نے بازاروں اور مارکیٹوں میں پرائس کنٹرول میکنزم پر بھرپور عملدرآمد کی تاکید کی۔ذخیرہ اندوزوں کا سراغ لگاکر ان کے خلاف کریک ڈائون کرنے کا حکم دیا۔

ای پیپر-دی نیشن