جج ارشد ملک کی ویڈیو کی انکوائری ہوتی تو سچ جھوٹ سامنے آ جاتا: رانا ثناء
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اﷲ نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا ہے کہ ارشد ملک کی ویڈیو کی انکوائری ہونی چاہئے۔ میں اس بات کو تسلیم کرتا ہوں کہ دوسرا مؤقف ہو سکتا ہے۔ اگر جج ارشد ملک کی ویڈیو کی انکوائری ہوتی تو صحیح اور غلط سب سامنے آ جاتا۔ باجوہ صاحب سے کسی کی کیا ڈیل ہونی ہے، جس سے باجوہ صاحب کی ڈیل تھی وہ تو صبح و شام ان کے خلاف بات کرتے ہیں۔ سرگودھا میں مریم نواز کا جنرل باجوہ کا نام نہ لینا اتفاق ہو سکتا ہے۔ ہم نے سرگودھا میں ورکرز کنونشن الیکشن لڑنے کیلئے کیا۔ ہم الیکش کی تیاری میں جا چکے ہیں اور اپنی الیکشن مہم شروع کر رکھی ہے۔ ہم سرگودھا میں کوئی کاروبار کرنے تو نہیں گئے، الیکشن مہم کیلئے گئے تھے۔ تمام صوبوں اور مرکز میں ایک ساتھ الیکشن ہونے چاہئیں۔ پورے ملک میں ایک ساتھ نگران حکومت آنی چاہئے۔