• news

 کلید بردار خانہ کعبہ کے اعزاز میں شجاعت حسین کا عشائیہ


لاہور (نیٹ نیوز) خانہ کعبہ کے کلید بردار شیخ عبدالرحمن صالح الشیبی نے چوہدری شجاعت حسین کی جانب سے دیے گئے عشائیہ میں شرکت کی۔ شیخ عبدالرحمن الشیبی نے شجاعت حسین کی عیادت کی۔ شجاعت حسین نے  ڈاکٹر عبدالرحمن صالح الشیبی کی پاکستان آمد کو باعث برکت اور سعادت قرار دیا۔ شیخ عبدالرحمن الشیبی نے پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔ عشائیہ میں چوہدری شافع حسین، غلام مصطفیٰ ملک ، وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر طارق حسن، مفتی احمد علی نے شرکت کی۔

ای پیپر-دی نیشن