• news

آڈیو لیکس: پی ٹی آئی نے جوڈیشل کمشن بنانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ رجوع کر لیا


لاہور  (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف نے آڈیو لیک معاملے پر جوڈیشل کمیشن بنانے کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب کی صدر یاسمین راشد نے رانا مدثر ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کی جس میں وزارت داخلہ، وزارت دفاع، چیف سیکرٹری سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست گزار کے مطابق پی ٹی آئی کی سینئر لیڈر شپ کی آڈیو ٹیپ کر کے لیکس کی جا رہی ہے، آڈیو لیک کرنا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ استدعا کی گئی کہ آڈیو لیک معاملے کی تحقیقات کرنے کے لیے ہائیکورٹ کے سینئر ججز پر مشتمل جوڈیشل کمیشن بنایا جائے اور پی ٹی اے کو آڈیو لیک کو میڈیا پر نشر کرنے سے روکنے کے احکامات دیے جائیں۔

ای پیپر-دی نیشن