آواران آپریشن‘ فورسز سے فائرنگ کا تبادلہ‘ ایک دہشتگرد ہلاک
اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) بلوچستان کے علاقے آواران میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران ایک دہشتگرد ہلاک ہوگیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے آپریشن دہشتگردوں کی علاقے میں موجودگی کی اطلاعات پر کیا۔ سکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد ہلاک ہوگیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ہیلی بورن فورس کے ذریعے دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کی۔ ہلاک دہشتگرد کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا۔