• news

روس یو کرائن سے فوج نکالنے ، اقوام متحدہ کی قرارداد، پاکستان نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا 


ویانا (نوائے وقت رپورٹ) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کثرت رائے سے منظور ہونے والی مذمتی قرارداد میں روس سے فوری طورپر اپنی فوجیں  یوکرائن سے نکالنے اور جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ عالمی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ہونے والے اجلاس میں روس کے خلاف مذمتی قرارداد کی 141 ممالک نے حمایت کی جبکہ 7 ممالک نے مخالفت کی۔ مذمتی قرارداد کی مخالفت کرنے والے ممالک میں روس‘ بیلا روس‘ شمالی کوریا‘ اری ٹیریا‘ مالی‘ نکارا گوا اور شام  شامل تھے جبکہ چین‘ جنوبی افریقہ‘ پاکستان‘ بھارت اور ایران سمیت 32 ممالک نے قرارداد میں حصہ نہیں لیا۔ قرارداد میں یوکرائن کے چار بڑے علاقوں کو متنازعہ ریفرنڈم کے ذریعے اپنی ریاست میں ضم کرنے کے روسی دعوے کو مسترد کرتے ہوئے یوکرائن کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت کی توثیق کی گئی۔ سعودی عرب‘ متحدہ عرب امارات‘  قطر اور کویت سمیت خلیجی اور عرب ممالک نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا۔ اردن‘ مصر‘ عمان‘ لیبیا‘ عراق اور اسرائیل نے بھی مذمتی قرارداد کی حمایت میں ووٹ دیا۔

ای پیپر-دی نیشن