• news

عمران کی سیا ست جھوٹ ، مسلم لیگ ن پھر بھاری اکثریت سے اقتدار میں آئیگی : مریم نواز


سرگودھا (نمائندہ خصوصی) مریم نواز نے اپنے دورہ کے دوران مسلم لیگ (ن) سرگودھا کے ڈویژنل اجلاس کی صدارت اور ارکان اسمبلی، پارٹی عہدیداران، ٹکٹ ہولڈرز، امیدواروں اور ونگز سے ملاقاتیں کیں جن میں پارٹی کو فعال اور متحرک بنانے کے لئے عوامی رابطہ مہم کو تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ اور کہا کہ مسلم لیگ (ن) الیکشن کی تیاری کر رہی ہے۔ انشاء اللہ ایک بار پھر مسلم لیگ ن ملک بھر میں بھاری اکثریت کے ساتھ اقتدار میں آئے گی۔ مریم نواز نے چوہدری شاہنواز رانجھا کے ہاں قیام کیا اور صبح  مقامی رہنماؤں کے اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ مسائل کے ذمہ دار عمران خان ہیں اور ان کی سیاست جھوٹے نعروں، انتقام اور عوام کو بے وقوف بنانے پر مبنی ہے۔ عمران خان نے ملک پر تقریباً چار سال حکومت کی اور معیشت کو تباہ کیا، لیکن اب وہ اپنی غلطیوں کا ذمہ دار پی ڈی ایم کی حکومت کو قرار دے رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن