انڈونیشیا میں 6.8 شدت کا زلزلہ ریکارڈ
جکارتہ (اے پی پی)انڈونیشیا کے صوبے نارتھ مالو میں 6.8 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔جمعہ کی صبح 3 بجکر 2 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جن کی شدت ریکٹر سکیل پر 6.8 ریکارڈ کی گئی ہے۔ نیشنل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اینڈ مٹیگیشن ایجنسی کے ترجمان عبدالمہری نے کہا کہ اب تک زلزلے کے جھٹکوں سے عمارتوں یا بنیادی ڈھانچے کو کوئی نقصان پہنچنے کی اطلاعات نہیں ہیں ۔