• news

 بڑی کابینہ کیخلاف درخواست: مشیروں کی کوئی حد تو ہو گی‘ عدالت‘ آئین میں ذکر نہیں‘ حکومت


لاہور (سپیشل رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ میں وفاقی کابینہ کے ارکان کے تعداد کم کرنے کیلئے دائر درخواست پر سماعت  ہوئی ہے‘ وفاقی حکومت کے وکیل نے جواب میں کہا ہے کہ معاون خصوصی اور مشیروں کی تعیناتیاں رولز آف بزنس کے تحت کی گئی ہیں آئین میں مشیروں کی تعداد کا کہیں ذکر نہیں  ہے۔ جسٹس علی باقر نجفی نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔ دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ اگر وزرا کی تعداد کار موجود ہے تو مشیروں کی تعدادکی کوئی تو حد ہوگی۔  عدالت کے روبرو دائر درخواست میں درخواست گزار وکیل اظہر صدیق نے موقف اپنایا کہ کابینہ میں ارکان کی تعداد آئین میں مقرر کردہ تعداد سے مطابقت نہیں رکھتی ہے  قومی اسمبلی کابینہ ارکان کی تعداد 42 سے زیادہ نہیں ہوسکتی ہے  اس وقت 85 ہے جو گیارہ فیصد سے زیادہ ہے پاکستان پہلے ہی معاشی مسائل کا شکار ہے  کابینہ کی بڑھتی ہوئی تعداد ملک پر بوجھ ہے  عدالت وفاقی کابینہ کو کم کرنے کے احکامات جاری کرے۔ عدالت نے مزید سماعت 06مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر فریقین کو حتمی دلائل پیش کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن