قومی اسمبلی نے انٹر بورڈ کوآرڈینیشن کمشن بل متفقہ طور پر منظور کر لیا
اسلام آباد(نا مہ نگار) قومی اسمبلی نے انٹر بورڈ کوآرڈینیشن کمیشن بل متفقہ طور پر منظور کر لیا۔قومی اسمبلی میں انٹر بورڈ کوآرڈینیشن کمیشن بل پیش کیا گیا جسے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔قومی اسمبلی میں زکو و عشر ترمیمی بل 2023، گیس چوری کی روک تھام اور بازیابی کا ترمیمی بل 2023 بھی پیش کیا گیا۔ قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کی شام 5 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔