• news

کسوات میں زہرخورانی سے  25بچوں کی حالت خراب ،ہسپتال منتقل


پشاور (اے پی پی)سوات کے نواحی علاقے  توہا میں گھر کا کھانا کھانے کے نتیجے میں 25 بچوں کی حالت خراب ہوگئی۔ ریسکیو 1122سوات کے مطابق تحصیل چارباغ کے علاقہ توہا میں مبینہ طور پر گھر کا کھانا کھانے سے تقریبا25 بچوں کی حالت خراب ہونے کی اطلاع موصول ہوئی جس پر ریسکیو 1122 سوات کی میڈیکل ٹیم نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں اور بچوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے سنٹرل ہسپتال سیدو شریف منتقل کردیا۔

ای پیپر-دی نیشن