• news

 احتجاج اور توڑپھوڑ کیس،  علی امین گنڈاپور کی ضمانت منظور 


اسلام آباد(وقائع نگار)انسداد دہشت گردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس کی عدالت نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف احتجاج اور توڑپھوڑ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء علی امین گنڈاپور کی ضمانت منظور کرلی۔گذشتہ روزدرخواست ضمانت قبل از گرفتاری پر سماعت کے دوران علی امین گنڈاپور اپنے وکلاء  کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے، عدالت نیایک لاکھ روپے مالیتی مچلکوں کے عوض علی امین گنڈاپور کی ضمانت منظور کرنے کا حکم سنادیا۔

ای پیپر-دی نیشن