بہاولپور:گھر یلو تنازعہ پر 3پھوپھیاں تیز دھار آلے سے قتل کر دیں
بہاول پور (نامہ نگار+نیوز رپورٹر) گھریلو تنازعہ پر سکیورٹی گارڈ نے اپنی تین پھوپھیوں کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا۔ پولیس کو ریسکیو 15 پر اطلاع ملی کہ ایک شخص نے تین قتل کر دیئے ہیں۔ مبینہ طورپر ملزم وسیم مراد نے اپنی سگی تین پھوپھیوں کو تیز دھار آلے سے قتل کر دیا۔ ملزم وسیم مراد ایک نجی کمپنی میں سکیورٹی گارڈ بتایا گیا ہے۔ مقتولین میں شمیم بی بی‘ پروین بی بی اور شاہین بی بی شامل ہیں۔ ڈی پی او بہاولپور نے اس معاملے کا سختی سے نوٹس لیا۔ پولیس نے آدھے گھنٹے میں ملزم وسیم مراد کو گرفتار کرتے ہوئے آلہ قتل برآمد کر لیا۔