حافظ آباد: پلاٹ تنازعہ پر ڈی پی او آفس میں ن لیگ‘ پی ٹی آئی کارکنوں میں لڑائی
حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت) ڈی پی او آفس کے احاطہ میں پلاٹ کے قبضہ کے تنازعہ پر ن لیگ اور پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے دوگروپوں میں لڑائی، مارکٹائی اور ایک دوسرے کو قتل اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے پر پولیس تھانہ صدر نے دونوں پارٹیوں کے 32افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ ملزمان میں پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے ملک غلام حسین شارو، ظفراقبال، دوست محمد، اشفاق انور، عرفان، کاشفت، ظہیر عباس، شہباز خان علی مرتضی، محمد بلال کاشان، اسد ، اختر، کامران، لقمان، آصف وغیرہ شامل ہیں جبکہ ن لیگ سے تعلق رکھنے والے ملزمان میں نوکر حسین ڈوگر، ابرار حسین، صغیر، حیدر عباس، عثمان، ثقلین، جواد حیدر، رمیض، گلفام امیر، خالد حسین، آفتاب، محمد شعیب وغیرہ شامل ہیں۔ دونوں گروپوں کے ملزمان نے گذشتہ روز ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر/ایکٹنگ ایس پی انویسٹی گیشن کے آفس کے باہر ایک دوسرے کو گالی گلوچ اور سنگین تنائج کی دھمکیاں دینے کے بعد گھونسوں مکوں اور اینٹوں سے زودکوب کیا تھا جس پر ڈی پی او آفس میدان کار زار بن گیا تھا۔ مقدمہ کے اندراج کے بعد ملزمان کو علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں علاقہ مجسٹریٹ/سول جج نے مذکورہ مقدمہ ڈسچارج کردیا لیکن پولیس نے بعدازاں ملزمان کو نقص امن کے تحت دوبارہ حراست میں لے لیا۔