• news

 الیکشن میں تاخیر نہیں ہوگی‘ وقت پر ہونگے: شاہد خاقان 


اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ الیکشن میں تاخیر نہیں ہوگی۔ انتخابات وقت پر ہونگے۔  پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہدخاقان عباسی نے کہا کہ جس کو کیس میں پارٹی بنایا گیا ہو‘ وہ اعتراض کر سکتا ہے۔ سپریم کورٹ نے معاملہ اٹھا لیا ہے۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ اگر الیکشن ہوئے اور میں لڑا تو (ن) لیگ کے ٹکٹ پر لڑوں گا۔

ای پیپر-دی نیشن