• news

امریکی قو±نصل جنرل کی گوجرہ چرچ‘ فیصل آباد میں گورنمنٹ کالج کی تقریب میں شرکت


گوجرہ‘ فیصل آباد (نمائندہ نوائے وقت‘ نمائندہ خصوصی) یو ایس قونصل جنرل لاہور ولیم کے میکانوئل نے ایک روزہ گوجرہ کا دورہ کیا۔ وہ پاک دل کیتھولک چرچ سمندری روڈ پہنچے جہاں پر پادری جوہن مراد سمیت دیگر مسیحی برادری کی شخصیات نے چرچ آمد پر ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ چرچ انتظامیہ نے ان کو پنجاب کی روایتی مالا کے ہار پہنائے۔ انہوں نے مختلف شعبوں میں مشنری کی جاری خدمات بارے گفت و شنید کی۔ ان کے ہمراہ سیاسی و معاشی چیف یو ایس کونسل جنرل لاہور مس کیتھلین گبلیسیکو، پولیٹیکل اسسٹنٹ لاہور محمد دائم فاضل، کارل روگر پبلک ڈپلومیسی آفیسر بھی موجود تھے۔ یو ایس قونصل جنرل لاہور ولیم کے میکانوئل نے مشنری کے زیر انتظام سینٹ البرٹ ہائی سکول کا دورہ بھی کیا جہاں پر انہوں نے تعلیمی امور پر بریفنگ لی۔ طلبہ وطالبات نے انہیں ویلکم کیا۔ بعدازاں یو ایس قونصلیٹ جنرل لاہور ولیم کے میکانوئل نے گوجرہ انٹرنیشنل ہاکی سٹیڈیم جھنگ روڈ کا دورہ کیا جہاں پر کھلاڑیوں نے ان کا گرا¶نڈ پہنچنے پر شاندار استقبال کیا۔ انہوں نے ہاکی سٹیڈیم میں منعقدہ نمائشی ہاکی میچ بھی دیکھا۔ امریکی قونصل جنرل ویلیم کے مکانیول نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کے جھنگ روڈ پر واقع نیو کیمپس میں نئے لنکن کارنر کے افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد کمال نے کی۔ یونیورسٹی رجسٹرار، ڈینز اور ڈائریکٹرز بھی ان کے ہمراہ تھے۔ امریکی قونصل جنرل ویلیم مکانیول اور وائس چانسلر جی سی یونیورسٹی فیصل آباد ڈاکٹر شاہد کمال نے یونیورسٹی اور امریکی سفارتخانہ کے اشتراک سے جامعہ کے دونوں کیمپسز میں قائم کردہ لنکن کارنرز کے ذریعے باہمی تعاون اور تعلیم کے فروغ کے مشترکہ منصوبوں کے حوالے سے بات چیت کی۔ ایگزیکٹو انچارج لنکن کارنر فیصل آباد پروفیسر ڈاکٹر مظہر حیات اور کنزہ عمر خان نے لنکن کارنر کی اب تک کی کارکردگی اور آئندہ کے لائحے عمل پر وفد کو بریفنگ پیش کی۔ انہوں نے اولڈ کیمپس کے ساتھ ساتھ نیو کیمپس میں نئے لنکن کارنر کے افتتاح پر امریکی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر امریکی قونصل جنرل نے کہا کہ پاکستان میں لنکن کارنر مختلف پروگراموں کے ذریعے پاکستانیوں اور امریکیوں کے مابین کھلی بات چیت، باہمی افہام وتفہیم، خوشحالی اور عوام سے عوام کے تعلقات کو مستحکم کرنے کے لیے ایک منظم پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ لنکن کارنر کے پروگرامز اور وسائل یونیورسٹی کے طلبائ، ماہرین تعلیم، صحافی، محققین، اور پاکستانی نوجوانوں کو راغب کرتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن