• news

کوریا سمیت دنیا بھر سے پاکستان کے تعلقات بہتر بنانے کیلئے کوشاں ہیں‘ یوسف گیلانی


لاہور (عیشہ پیرزادہ + میگزین رپورٹ) سابق وزیر اعظم سینیٹر یوسف رضا گیلانی نے ساﺅتھ کوریا میں منعقد ہونیوالی بین الاقوامی کانفرنس برائے اسٹیبلشمنٹ آف ایلڈرز راو¿نڈ ٹیبل میں بطور مہمان مقرر شرکت کی۔ وہاں انکا استقبال سری لنکا کے میتھری پالا سری سینا، نیپال کے رکن پارلیمنٹ اور کوریا میں پاکستان کے سفیر نبیل منیر، ڈپٹی ہیڈ آف مشن وقاص ملک نے کیا۔ ان کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام ڈائریکٹر جنرل یونیورسل پیس فیڈریشن مسٹر اینڈ مسز ڈاکٹر یو ینگ ہو نے کیا۔ ظہرانے میں سری لنکا کے سابق صدر میتھری پالا سری سینا اور نیپال کے پہلے نائب صدر پرمانند نیپال بھی خصوصی طور پر مدعو تھے۔ انہوں نے نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوریا سمیت پاکستان کے پوری دنیا کیساتھ دوبارہ سے تعلقات بہتر کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ پاکستان کا سافٹ امیج ابھارنا پیپلزپارٹی کا بڑا مقصد ہے۔ اس سلسلے میں وہ بعد ازاں کوریا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے بھی ملاقات کریں گے۔
یوسف رضا گیلانی

ای پیپر-دی نیشن