فیصل آباد: رشتہ کے تنازعہ پر 2گروپوں میں فائرنگ‘ نوجوان قتل‘ 9 زخمی
فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) رشتہ داری کے تنازعہ پر دو گروہوں میں مسلح تصادم کے نتیجے میں نوجوان قتل اور نو افراد شدید زخمی ہو گئے۔ تفصیل کے مطابق میں رشتہ داری کے تنازعہ پر دو گروپوں میں جھگڑا ہو گیا، جھگڑے کے دوران اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں 33 سالہ عمردراز ولد سرفراز موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ اس کے ساتھی عارف ولد ریاض، یاسین ولد توگا، نصیر ولد فلک شیر اور احمد ولد فلک شیر ساکنان 547 گ ب اور دوسری پارٹی کے منیر ولد صادق، فضل عباس ولد منیر احمد، ولی محمد ولد صادق، صدی احمد ولد صادق اور ملنگا ولد بختاور شدید زخمی ہو گئے۔