• news

اختر آباد: غیرت کے نام پر باپ نے بیٹی کو قتل کر دیا


اخترآباد (نامہ نگار) غیرت کے نام پر باپ نے بیٹی کو چھری کے وار کر کے قتل کر ڈالا۔ سٹی دیپالپور پولیس نے سفاک باپ کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں 38ڈی کے رہائشی شخص شفقت علی کو اپنی جواں سالہ بیٹی رمشا کے کردار پر شک تھا جسے وہ منع کرنے کی کوشش کرتا رہا مگر گزشتہ روز اس پر درندگی عود کر آئی جس نے اپنی ہی بیٹی کو چھری کے پے در پے وار کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہونے کی بجائے سٹی پولیس دیپالپور کو گرفتاری دیدی۔

ای پیپر-دی نیشن