جیل بھرو تحریک،عمران خان اپنے بیٹوں ،بیٹی ٹیریان کو جیل میں ڈالیں:اختر ڈار
شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف نظریاتی کے چیئر مین اختر اقبال ڈار نے کہا ہے کہ عمران خان جیل بھرو تحریک کے سلسلہ میں پہلے اپنے بیٹوں قاسم سلیمان بیٹی ٹریان کو جیل میں ڈالیں اور بعدازاں بشریٰ بی بی فرح گوگی کے ہمراہ خود جیل روانہ ہوں محض پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کیلئے پاکستانی بیٹوں اور بیٹیوں کو ایسی فضول تحریک کا ایندھن بنانا عمران خان کا وطیرہ ہے۔ عمران خان کے دہرے معیار ہیں۔ آئین قانون شکنی عمران خان کا روزمرہ کا کام ہے۔ اختر ڈار نے کہاکہ وہ خود ضمانتیں کرواتا پھر رہا ہے اور دوسری ورکرز کو ورغلا کر جیل بھرنا چاہتا ہے۔ یہ بھی ایک سستی شہرت حاصل کرنے کا طریقہ ہے اور پارٹی کے نظریاتی و بانی کارکنوں نے عمران خان کی اس کال کو مسترد کر دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ٹی آئی این لندن کے صدر نعیم رضا ورک کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اس مو قع پر اسامہ خان،مرزا اویس ایڈووکیٹ اور شہباز گجر بھی موجود تھے۔