امت مسلمہ کی کامیابی دین اسلام پر عمل کرنے میںہے:مولانا امجد خان
لاہور(خصوصی نامہ نگار)جے یو آئی کے رہنما اور جامعہ رحمانیہ کے ناظم اعلی مولانا محمد امجد خان نے کہا ہے کہ امت مسلمہ کی کامیابی دین اسلام پر عمل کرنے میںہے۔ملک کے معاشی صورتحال کی بہتری اسلامی احکامات پر چلنے میں ہے۔ سود کی نحوست سے ملک اور عوام کو بچانا ضروری ہے۔ اللہ کریم نے تمام انبیاء کو معجزات عطاء کیے لیکن سب سے زیادہ اور نمایاں معجزات نبی آخر الزمان کو عطاء فرمائے۔ سفر معراج بھی نبیؐ خاتم النبین کا بڑا معجزہ ہے۔ اللہ رب العزت نے اس مقام پر اپنے محبوب کو پہنچایا جہاں کوئی پیغمبر نہ پہنچ سکے۔ امت مسلمہ جس قدر تعلیمات نبی سے دور ہوگی۔ اس قدر مشکلات بڑھیں گی یہ باتیں انہوں نے جامع مسجد رحمانیہ میں گزشتہ روز اجتماع اور مختلف مقامات پر معراج النبی اور دستار بندی کا نفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ مولانا محمد امجد خان نے کہاکہ حضور کو رات کے ایک حصے میں اللہ نے ساری کائنات سے گذارتے ہوئے اپنے پاس بلایا جس پر کفر کی دنیا کی عقل نہیں مان رہی تھی لیکن صحابہ کرامؓ اور اہل بیتؓ آپؐ کی تمام باتوں پر ایمان بھی لائے اور ان کو تسلیم بھی کیا۔ ہر حکم اللہ کو ماننے کا نام اسلام ہے یہی وجہ ہے کفار مشرکین اپنی عقل سے سوچتے رہے گے لیکن صدیق اکبرؓ اور صحابہ کرامؓ کے ایمان نے تصدیق کر دی۔