خواتین کی تعلیم و تربیت کے بغیر معاشرہ ملک ترقی نہیں کر سکتا:سمیرا چھاپرا
لاہور ( لیڈی رپورٹر)الخدمت فائونڈیشن ویمن ونگ ٹرسٹ لاہور کی ایجوکیشن پروگرام منیجر سمیرا چھاپرا نے کہا ہے کہ خواتین کی تعلیم و تربیت کے بغیر معاشرہ اور ملک ترقی نہیں کر سکتا۔الخدمت فائونڈیشن ویمن ونگ ٹرسٹ خواتین کو باوقار شہری بنانے کیلئے کوشاں ہے۔ موجودہ دور کمپیوٹر اور آئی ٹی کا ہے ۔الخدمت فائونڈیشن ویمن ونگ مستحق بچیوں کو کمپیوٹر کے شارٹ کورس کروا رہا ہے تاکہ وہ پیشہ وارانہ تعلیم حاصل کر کے گھر بیٹھے اور فیلڈ میں باعزت روز گار حاصل کر سکیں۔ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے الخدمت فائونڈیشن کے تحت کمپیوٹر شارٹ کورس مکمل کرنے والی پانچویں بیج کی طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔