اطاعت مصطفی سے ہی بندگی کا سلیقہ آتاہے،قرآن و حدیث پر عمل کیا جائے:میاں جمیل
لاہور(خصوصی نامہ نگار)تحریک دعوت توحید کے مرکزی قائد میاں محمد جمیل نے جامع أبی ہریرہؓ کریم بلاک اقبال ٹاؤن میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اطاعت مصطفی سے ہی بندگی کا سلیقہ آتاہے۔ دین و شریعت صرف احکامات الٰہی اورارشادات نبویؐ کا نام ہے۔ عقیدہ توحید ورسالت کے تقاضے قرآن وحدیث کی رہنمائی میں ہی پورے ہوتے ہیں۔میاں محمدجمیل نے کہا کہ امت مسلمہ اپنے انفرادی اور اجتماعی معاملات اور معمولات کو سنت نبوی کے مطابق ڈھالے۔،دنیاوآخرت کی کامیابیاں اسی راستے سے ملتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج ضرورت ہے کہ امت قرآن وحدیث سے تعلق کو مضبوط کرے۔اسلام مخالف فکرونظریات کے خلاف آواز اٹھائے اوربے راہ روی کے سیلاب کوروکنے کیلئے انفرادی اور اجتماعی کردار اداکرے۔