• news

کمشنر ڈیرہ غازی خان کا ای خدمت  مرکز ڈیرہ غازی خان کا دورہ


ڈی جی خان(نیوز رپورٹر)کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویڑن ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے اے سی آر عامر جلبانی اور ان کی ٹیم کے ہمراہ پی آئی ٹی بی کے وضع کردہ ای خدمت مرکز ڈیرہ غازی خان کا دورہ کیا اور شہریوں کو ایک ہی چھت تلے فراہم کردہ مختلف خدمات سے متعلق آپریشنل اور تکنیکی فریم ورک کا جائزہ لیا۔ دورہ کے دوران، کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے خدمات کی فراہمی سے متعلق مرکز کے عملہ کے ساتھ ساتھ شہریوں سے تفصیلی گفتگو بھی کی۔ کمشنر ڈی جی خان ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے پنجاب آئی ٹی بورڈ اور ای خدمت مرکز میں عوامی خدمات کی مؤثر انداز میں فراہمی پر عملے کی کاوشوں کو خوب سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر میں ڈیجیٹائزیشن لانے کیلئے حکومتِ پنجاب کی جانب سے ای خدمت مرکز کا قیام ایک احسن اقدام ہے۔

ای پیپر-دی نیشن