وفاقی کا بینہ کا تنخواہ ، مراعات نہ لینے کا اعلان خوش آئندہ : مولانا فضل الرحمن بن محمد
لاہور (خصوصی نامہ نگار ) انجمن اہلحدیث لاہور کے صدر ، معروف دینی سکالر ، درجنوں کتابوں کے مصنف ، جامع محمدی سنت نگر فردوس پارک کے سرپرست اعلیٰ مولانا فضل الرحمن بن محمد نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ کا مراعات ، تنخواہوں میں تخفیف اور فضول اخراجات میں کمی اور اپنی شاہانہ انداز زندگی میں تبدیلی کا اعلان خوش آئندہ ہے کیونکہ ملکی حالات کے پیش نظر ایسے اقدامات کی حکومت کے ہر ادارے ، ہر وزارت اور ہر شعبے میں اشد ضرورت ہے ، اور یہ پابندی اس وقت تک لگی رہنی چاہیے جب تک معیشت اپنے پائوں پر کھڑی نہیں ہو جاتی۔ اس مشکل اور امتحان کی گھڑی میں ہر پاکستان کو نیک نیتی اور حب الوطنی کے جذبے سے کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ہم باوقار طریقے سے دنیا میں اپنا مقام حاصل کر سکیں۔ موجودہ معاشی صورتحال دنیا میں ہماری جگ ہنسائی کا باعث بن رہی ہے۔ بحیثیت قوم ہمیں اجتماعی طور پر اقدامات کرکے معیشت کو منجدھار سے نکالنا ہے۔